Who Will Win From NA-106 Faisalabad ?? Watch Survey Results

0

این اے 106 فیصل آباد کا حلقہ ہے جو دو حلقوں این اے 80 اور 81 کو ضم کرکے بنایا گیا ہے ۔
اس حلقے سے نثار جٹ ایم این اے بنے جنہوں نے ایک لاکھ سے اوپر ووٹ لیا، اب وہ تحریک انصاف میں ہیں پیپلزپارٹی کے سعید اقبال نے 40 ہزارجبکہ تحریک انصاف کے جہانزیب امتیاز گل نے 28 ہزار ووٹ لیا تھا۔2013 میں اس حلقے میں ن لیگ نے60 فیصد پیپلزپارٹی نے 20 فیصد تحریک انصاف نے 13 فیصد ووٹ لئے تھے۔ اب حبیب اکرم کے تازہ ترین سروے کے مطابق ن لیگ 60 فیصد سے گرکر 45 فیصد، تحریک انصاف 13 فیصد سے بڑھ 42 فیصد جبکہ پیپلزپارٹی یہاں سے تحلیل ہوتی جارہی ہے۔ اگرچ ہیہاں سے پیپلزپارٹی کے پاس سعید اقبال جیسا بڑا نام ہے۔

الیکشن 2018 میں اس حلقے سے رانا ثناء اللہ حصہ لیں گے جو نثار جٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے لیکن شاید تحریک انصاف نے رانا ثناء اللہ کا توڑ رانا آفتاب کی صورت میں نکال لیا ہے۔ تحریک انصاف رانا آفتاب کو صوبائی حلقے میں ایڈجسٹ کرکے رناا برادری کا ووٹ نثار جٹ کو دلوانے کی کوشش کرے گی۔ جبکہ ایک اور مضبوط نام رضا نصراللہ گھمن بھی تحریک انصاف میں شامل ہے جس نے 2013 میں 50 ہزار سے اوپر ووٹ لیا تھا اور شاید پھر صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہو ۔ 

مجموعی طور پر اس حلقے سے میں ایک زبردست مقابلہ کی توقع ہے۔

SHARE