پانی کو ترستے مکینوں کا سیف الدین خالد پر دھاوا

0

پانی کو ترستے مکینوں کا سیف الدین خالد پر دھاوا

ہونیوالے سابق ایم پی اے سیف الدین خالد علاقے میں پہنچے تو مظاہرین نے ان پر دھاوا بول دیا۔

اورنگی ٹاؤن میں کئی ماہ سے پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں روزہ دار مرد، خواتین اور بچے بھی شامل تھے، پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور خواتین کو دھکے دیئے، احتجاج کرنیوالوں کو گھسیٹ کر موبائل میں ڈالا گیا۔

علاقے سے سابق رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد جب مظاہرین کی داد رسی کیلئے پہنچے تو مشتعل نے ان پر دھاوا بول دیا، تاہم کچھ افراد نے بیچ بچاؤ کرادیا۔

سیف الدین خالد کو مشکل سے بچا کر ایک دکان میں لے جایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا علاقہ نہیں لیکن لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے یہاں آیا ہوں۔

ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونیوالے سیف الدین خالد نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی، وہ اپنے 5 سالہ دور میں علاقے کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے۔​

SOURCE

SHARE