” میرا پروفیسر مسلسل 3 سال سے مجھے ۔۔۔ “ میڈیکل کی طالبہ پاکستانی لڑکی نے اپنے استاد کے بارے میں ایسا شرمناک انکشاف کردیا کہ سوشل میڈیا پر آگ لگ گئی

0

” میرا پروفیسر مسلسل 3 سال سے مجھے ۔۔۔ “ میڈیکل کی طالبہ پاکستانی لڑکی نے اپنے استاد کے بارے میں ایسا شرمناک انکشاف کردیا کہ سوشل میڈیا پر آگ لگ گئی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کی خواتین کو ہراسانی کے مسائل کا سامنا رہتا ہے لیکن اگر یہ کام استاد جیسے مقدس رشتے کی جانب سے کیا جائے تو اس کی سنگینی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی طالبہ مہوش امین کے ساتھ بھی ہوا ہے جس نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا اپنا استاد اسے گزشتہ 3 سال سے ہراساں کر رہا ہے۔

مہوش امین نے فیس بک پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ اس کا استاد جو کہ فرانزک میڈیسن کا اسسٹنٹ پروفیسر ہے اسے مسلسل 3 سال سے ہراساں کر رہا ہے۔ طالبہ نے کہاکہ پروفیسر خرم راجا نے طب جیسے مقدس شعبے کے تقدس کو پامال کیا ہے اور ایسا کام کیا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر کمیونٹی کو شرمندگی اٹھانا پڑی ہے۔ ’ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، میری وی سی پروفیسر ڈاکٹر سید محمد علی ترمذی، ایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر خرم الطاف اور ڈسپلنری کمیٹی سے درخواست ہے کہ اس بات کا نوٹس لیا جائے‘

I have been harrased for 3 consective years by my teacher Assistant professor dr khurram raja forensic medicine pmc fsd…

Posted by Mahwish Amin on Saturday, 30 June 2018

مہوش امین نے ایک اور پوسٹ میں ان تمام میڈیکل سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز جو ڈاکٹر خرم راجا کے ہاتھوں ہراسانی کا شکار ہوئیں سے  اپیل کی کہ وہ بھی سامنے آئیں اور مذکورہ شخص کے خلاف معلومات فراہم کریں تاکہ اس کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جاسکے۔

Its my REQUEST to all those female medical students/docs whom dr.khurram raja or any other professor/A.P/SR has tried…

Posted by Mahwish Amin on Sunday, 1 July 2018

طالبہ کی جانب سے ایک اور پوسٹ میں بتایا گیا کہ جب سے اس نے ڈاکٹر راجا خرم کے خلاف آواز اٹھائی ہے تب سے اسے دھمکیوں کے ذریعے خاموش کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

TO DR KHURRAM RAJA AND HIS TEAM….You are trying to scare me,trying to threaten me,trying to break my stregth….but u…

Posted by Mahwish Amin on Sunday, 1 July 2018

مہوش امین کے الزامات پر پنجاب میڈیکل کالج کے پروفیسرز اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹرز کی جانب سے بھی شاعرانہ اندازمیں اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ متعدد پروفیسرز نے مختلف نظموں کے ذریعے ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین کا درد بیان کرنے کی کوشش کی

Got tears after reading this post…from my respected senior doctor…

Posted by Mahwish Amin on Sunday, 1 July 2018

 

Thanks to my respected sir Butt Jamshaid for sharing pain of all female doctors/medical students community!

Posted by Mahwish Amin on Sunday, 1 July 2018

URGENT HELP NEEDED!!! PLUS A REPLY TO ALL THOSE CALLING IT FAKE DEFAMING CAMPAING!!!I have request to everyone please…

Posted by Mahwish Amin on Tuesday, 3 July 2018

source

SHARE